16 نومبر ، 2022
سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا اور بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔
تین رکنی بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔
ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نےلانگ مارچ کےخلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے باوجود پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور وہ اس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔