پاکستان کے دفاعی صنعتی ادارے نے ان گائیڈڈ بموں کو گائیڈڈ بم بنانے کی خصوصی کٹ بھی تیار کرلی

پاکستان کے دفاعی صنعتی ادارے نے ان گائیڈڈ بموں کو گائیڈڈ بم بنانے کی خصوصی کِٹ بھی تیار کی ہے۔

 اسمارٹ ٹیکنالوجی کی تکبیر رینج ایکسٹینشن کٹ ملکی دفاعی شعبے میں ایک گرانقدر اضافہ ہے، یہ کِٹ لڑاکا طیارے سے 30 ہزار فٹ کی بلندی سے گرائی جانے والے بم پر فٹ کرکے اسمارٹ ٹیکنالوجی سے کنٹرول کی جاتی ہے۔

بم گرنے کے بعد کِٹ کے ذریعے 100 کلو میٹر آگے تک جاکر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، تکبیر رینج ایکسٹینشن کِٹ کی اسمارٹ ٹیکنالوجی سے سرحدوں کی خلاف ورزی کیے بغیر دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

 اس اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے بم کو مینوور خصوصیت حاصل ہوتی ہے اور وہ صرف ہدف کو ہی نشانہ بناتا ہے۔

 پاکستان کی اس اسمارٹ ٹیکنالوجی کٹ تکبیر میں کئی ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :