سلمان خان کی بھانجی بالی وڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار، فلم کی شوٹنگ کا آغاز

الیزے اگنی ہوتری ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل
الیزے اگنی ہوتری ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی بھانجی الیزے ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی ہدایتکار کی فلم کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن الویرا خان اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی الیزے اگنی ہوتری ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیزے اگنی ہوتری نے اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے، الیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان کی بھانجی الیزے فلمساز اونیش برجاتیا کی فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گی لیکن اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ الیزے ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے انڈسٹری میں اپنی انٹری دینے جا رہی ہیں۔

سومندرا پدھی نیٹ فلیکس فلم جماترا ون اور ٹو کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور انہیں فلم منوج پاجپائی کی فلم بڑھیا سنگھ، بورن ٹو رن پر قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

مزید خبریں :