Time 23 نومبر ، 2022
پاکستان

شاہزیب قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کا شاہ رخ اور دیگر کی رہائی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط

سپریم کورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلی ہیں، سپریم کورٹ نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے: خط۔ فوٹو فائل
 سپریم کورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلی ہیں، سپریم کورٹ نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے: خط۔ فوٹو فائل

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی رہائی کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط لکھ دیا۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا خط سپرینٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے شاہزیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلی ہیں، سپریم کورٹ نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہزیب قتل کیس میں 3 ملزمان میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور سجاد تالپور شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ عدالت نے ملزم سجاد تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی تھی۔

ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے عدم شواہد کی بنا پر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے شاہزیب قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ گزشہ روز جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ملزمان کسی اور کیس میں نامزد نہیں ہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے۔

مزید خبریں :