05 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…حکومت نے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے 60بلاکس کی بولی میں 3ماہ کی توسیع کردی ہے ، وزارت پٹرولیم بولی سے قبل لندن اور ہیوسٹن میں روڈ شو زکا انعقاد کرے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز قاضی محمد سلیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 60بلاکس کی بولی کی درخواستوں کیلئے تاریخ میں 28فروری 2013تک بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم بولی سے قبل 10اور 11 دسمبر کو ہیوسٹن جبکہ 13اور14دسمبر کو لندن میں روڈ شوز منعقد کرے گی جس میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔