05 دسمبر ، 2012
ڈھاکا…تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کومیچ جیتنے کیلئے 228 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلا دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوور میں227 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمود اللہ52 ، مشفق الرحیم 38 اور انعام الحق 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے نارائن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پانچ میچوں پرمشتمل سیریز میں بنگلا دیش کو دو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ اگر بنگلا دیش آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کرلے گا۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 160 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز کے اگلے دو میچز7 اور 8 دسمبر کو اسی گراؤنڈ پرکھیلے جائیں گے۔