Time 27 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان اسمبلیوں سےنکل آئے تو اپریل میں الیکشن ہونگے: شیخ رشید

ہم تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: سابق وزیر داخلہ کی ٹوئٹ/فوٹوفائل
ہم تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: سابق وزیر داخلہ کی ٹوئٹ/فوٹوفائل

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیوں سےنکل آئے تو 567 نشستیں خالی ہوں گی اور  اپریل میں الیکشن ہوں گے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ میں کابینہ کے اجلاس میں کہتا تھا اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز ہوئے پی ٹی آئی جلسے پر شیخ رشیدنے کہاکہ  پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگوا سکی، وزیر داخلہ نے خوف و ہراس پیدا کیا، عوام کا سمندر الیکشن کے لیے ریفرنڈم تھا۔

پی ٹی آئی سینیٹر  کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے،  77 وزرا عوام میں نہیں جا سکتے گھروں میں قید و بند ہیں۔

 سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تباہ حال معیشت اور سنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے ، چوکی داروں سے نہیں۔

مزید خبریں :