Time 27 نومبر ، 2022
کھیل

'جی آیا نوں'، 17 سال بعد پاکستان آنیوالی انگلش ٹیم کیلئے فاطمہ ثنا کی ٹوئٹ وائرل

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا جی آیا نوں __فوٹو: اسکرین گریب
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا 'جی آیا نوں '__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ویمنز ٹیم کی کرکٹر فاطمہ ثنا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلش ٹیم کی آمد کی شیئر کردہ ویڈیو  پر ردعمل دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر انگلینڈ کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے انگلش کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا 'جی آیا نوں '۔

کرکٹر نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب اس تاریخی دورے کے میچز شروع ہوں گے اور کب میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک جیمز اینڈرسن کو پاکستانی مٹی پر بولنگ کرتا دیکھوں گی'۔ ساتھ ہی فاطمہ ثنا نے جیمز اینڈرسن کو مینشن بھی کیا۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

مزید خبریں :