دنیا
27 نومبر ، 2022

لندن میں دو نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا

فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

جنوب مشرقی لندن میں دو نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے دو مختلف واقعات ہفتے کی شام تقریباً سوا 5 بجے ایبے ووڈ اور ٹیمز میڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔جس میں 16،16 سال کے 2 نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کی وارداتیں صرف ایک میل کے فاصلے پر ایک ساتھ پیش آئیں، پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ  معلومات رکھنے والوں سے بھی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 پولیس دونوں واقعات کا باہمی تعلق تلاش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM