کھیل
Time 30 نومبر ، 2022

کرکٹ کی تربیت میں والد نے اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم

فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب
فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی کوچنگ میں والد صاحب کا اہم کردار ہے،میرے والد نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بچپن میں گراؤنڈ میں والد ہی لے کر جایا کرتے تھے،میری کرکٹ کی تربیت میں والد نے اہم کردار ادا کیا، وہ میری کارکردگی کو مانیٹر کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر 19 کھیلنے کے بعد یقین تھا کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔

بابر اعظم نے بتایا کہ جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ان کے  آئیڈیل پلیئر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ڈی ویلیئرز کو ٹی وی پر دیکھ ان کے شاٹس کی پریکٹس کرتا تھا۔

اس کے علاوہ  بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لیے پُرجوش ہیں،انگلش ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،انگلش پلیئرز یہاں کی کنڈیشنز کا جائزہ لیں اور ہماری مہمان نوازی کا لطف اٹھا ئیں۔

خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔

مزید خبریں :