Time 01 دسمبر ، 2022
دنیا

بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے بعد چین کا صفر کووڈ پالیسی میں نرمی کا اشارہ

ملک میں کورونا کی اومی کرون قسم کمزور اور ویکسی نیشن کی شرح بہتر ہو رہی ہے، نئی صورتحال کے لیے نئے ٹاسک کی ضرورت ہے: نائب وزیراعظم چین۔ فوٹو فائل
 ملک میں کورونا کی اومی کرون قسم کمزور اور ویکسی نیشن کی شرح بہتر ہو رہی ہے، نئی صورتحال کے لیے نئے ٹاسک کی ضرورت ہے: نائب وزیراعظم چین۔ فوٹو فائل

چین میں بڑے پیمانے پر عوانئ احتجاج کے بعد حکام کی جانب سے صفر کووڈ پالیسی میں نرمی کا اشارہ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کی اومی کرون قسم کمزور اور ویکسی نیشن کی شرح بہتر ہو رہی ہے، نئی صورتحال کے لیے نئے ٹاسک کی ضرورت ہے۔

نائب چینی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی جانچ، علاج اور قرنطینہ کی پالیسیوں کو مزید بہتر بنایا جانا چاہیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی زیرو کووڈ پالیسی کے خلاف بیجنگ سمیت مختلف شہروں مظاہرے کیے گئے تھے، چین کے مختلف شہروں میں کورونا پابندیوں میں نرمی اور لاک ڈاؤن ختم بھی کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں گزشتہ روز 36 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید خبریں :