پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2022

آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں—فوٹو: فائل
ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں—فوٹو: فائل

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  بزرگ شہری بھی ووٹ ڈالنے چلے آئے ،کئی علاقوں میں ووٹرز کئی میل پیدل چل کر پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

آج پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں انتخابات ہو رہے ہیں۔

چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :