کاروبار
Time 03 دسمبر ، 2022

لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

چکی اونرز ایسوسی ایشن کے لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کر دی گئی ہے۔ فوٹو فائل
چکی اونرز ایسوسی ایشن کے لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کر دی گئی ہے۔ فوٹو فائل

لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کر دی گئی ہے۔

لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے، گندم سستی ہو گی تو چکی آٹا بھی سستا کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے اور 20 کلو والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہے۔

مزید خبریں :