دنیا
Time 03 دسمبر ، 2022

بھارت: اسکول طالبات سرکاری اسکیم کا دودھ پینے پر اسپتال پہنچ گئیں

راجستھان کے شہر ہنومان گڑھ کے سرکاری اسکول میں حکومت کی جانب سے ایک نئی اسکیم کے تحت طالبعلموں کو مفت دودھ پلایا گیا جس کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی—فوٹو: فائل
راجستھان کے شہر ہنومان گڑھ کے سرکاری اسکول میں حکومت کی جانب سے ایک نئی اسکیم کے تحت طالبعلموں کو مفت دودھ پلایا گیا جس کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی—فوٹو: فائل

بھارتی ریاست راجستھان کے سرکاری اسکول میں 27 طالبات دودھ پینے سے بیمار ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر ہنومان گڑھ کے سرکاری اسکول میں حکومت کی جانب سے  ایک نئی اسکیم کے تحت طالبعلموں کو مفت دودھ پلایا گیا جس کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی طالبات کو پاؤڈر والا دودھ پلایا گیا جس کے بعد 27 طالبات نے متلی اور قے کی شکایت کی جس پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علاج کے بعد 22 طالبات کو گھر منتقل کردیا گیا تھا تاہم اسپتال میں 5 طالبات تاحال زیر علاج ہیں۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر  کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پاؤڈر دودھ کے نمونوں کو جانچ پڑتال کے لیے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :