دنیا
Time 05 دسمبر ، 2022

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کیخلاف اپیل مسترد

کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا ٹھیک تھی: جج مائیکل سونی کے ریمارکس— فوٹو:فائل
کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا ٹھیک تھی: جج مائیکل سونی کے ریمارکس— فوٹو:فائل

برطانیہ کے سابق کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

عمران احمد خان پر 15 سال کے لڑکے سے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا اور عدالت نے بچے سے جنسی زیادتی پر انہیں 18 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 49 سالہ عمران احمد خان نے سزا کےخلاف گزشتہ ماہ اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔

جج مائیکل سونی کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا ٹھیک تھی۔

خیال رہے کہ 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا اور انہیں رواں سال اپریل میں 18 ماہ کیلئے جیل بھیجنے کی سزا دی تھی۔

مزید خبریں :