Time 05 دسمبر ، 2022
پاکستان

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پہلی خواتین مارکیٹ قائم کردی گئی

گلگت بلتستان کی حکومت نے ضلع شگرمیں ہنرمند خواتین کوکاروباری مواقع دینے کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی ویمن مارکیٹ قائم کی ہے جہاں دکاندار اور خریدار صرف خواتین ہیں۔

شگر ہیڈ کوارٹر کی یہ قدیم ترین مارکیٹ ہے جو 100 سال پرانی ڈوگرا دور میں قائم کی گئی تھی۔ صوبائی حکومت نے بوسیدہ دکانوں کی تعمیر نو کے بعد اس جگہ پہلی خواتین مارکیٹ قائم کی ہے۔

18 دکانوں پر مشتمل اس ویمن مارکیٹ میں ہنر مند خواتین نے اپنے ذاتی کاروبار کا آغاز کر دیا ہے جہاں خواتین نے درزی، بیوٹی پالر، بیکری، ریسٹورنٹ، ڈرائی فروٹ، کپڑوں اور جوتوں کی دکانیں کھولیں ہیں۔

مزید خبریں :