پاکستان
06 دسمبر ، 2012

کچھ عناصر جان بوجھ کرکراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں،گورنر سندھ

کچھ عناصر جان بوجھ کرکراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں،گورنر سندھ

کراچی …گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ اسلحے کی ترسیل اور نقل و حمل روک دی جائے تو کراچی خود اسلحے سے پاک ہوجائے گا۔ گورنر ہاوٴس کراچی میں یورپی ممالک کے سفیروں سے امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کچھ عناصر جان بوجھ کرکراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں،جس کا ثبوت گزشتہ دنوں فرقہ ورانہ اور لسانی دہشت گردی کے 12واقعات میں ایک ہی ہتھیار استعما ل ہونا ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ اسلحہ کا خاتمہ صر ف کراچی نہیں بلکہ پورے ملک سے ہوناچاہئے ، اسلحے کی ترسیل اور نقل و حمل کو روک دیا جائے تو کراچی خود اسلحے سے پاک ہوجائے گا۔اس موقع پر سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے یورپی یونین کے سفیروں کوشہر میں جرائم کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

مزید خبریں :