دنیا
Time 06 دسمبر ، 2022

الجزیرہ نے صحافی شیریں کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے رجوع کرلیا

صحافی کے قتل کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت لے جانے کا فیصلہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کی قانونی ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیا: الجزیرہ— فوٹو: فائل
صحافی کے قتل کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت لے جانے کا فیصلہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کی قانونی ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیا: الجزیرہ— فوٹو: فائل

الجزیرہ ٹی وی نے رواں سال قتل ہونے والی فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) سے رجوع کرلیا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت لے جانے کا فیصلہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کی قانونی ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیا۔

ٹی وی کی جانب سے نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ 

الجزیرہ کی جانب سے آئی سی سی سے رجوع کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لپید کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں سے متعلق کوئی تحقیقات نہیں کرےگا، کوئی ہمیں اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتا۔

واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔

مزید خبریں :