دنیا
Time 05 جولائی ، 2022

خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ غیر ارادی طور پر فائرنگ کا نشانہ بنیں: امریکا

امریکی سکیورٹی کو آرڈینیٹر نے اسرائیل ڈیفنس فورس اور فلسطینی اتھارٹی کی تحقیقات سے یہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ ہی خاتون صحافی کی موت کی وجہ بنی: محکمہ خارجہ/ فائل فوٹو
امریکی سکیورٹی کو آرڈینیٹر نے اسرائیل ڈیفنس فورس اور فلسطینی اتھارٹی کی تحقیقات سے یہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ ہی خاتون صحافی کی موت کی وجہ بنی: محکمہ خارجہ/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہےکہ اسرائیلی فوجی کی جانب سے الجزیرہ کی خاتون صحافی پر فائرنگ غیر ارادی طور پر کی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی  محکمہ خارجہ کی جانب سے الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاکت کی تحقیقات سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس میں امریکی محکمہ خارجہ نے فائرنگ کو غیر ارادی قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا  کہنا ہےکہ شیریں ابو عاقلہ کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاکت غیر ارادی واقعہ  ہے تاہم آزاد تفتیش کار اس حوالے سے ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ امریکی سکیورٹی کو آرڈینیٹر نے اسرائیل ڈیفنس فورس اور فلسطینی اتھارٹی کی تحقیقات سے یہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ ہی خاتون صحافی کی موت  کی وجہ بنی۔

اس حوالے سے فلسطینیوں کا کہنا ہےکہ  اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر  شیریں ابو عاقلہ کو قتل کیا جب کہ اسرائیل نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے خاتون صحافی غلطی سے نشانہ بنی ہوں۔

واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام د ہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔

مزید خبریں :