07 دسمبر ، 2022
کراچی میں پیسہ بچت کی روایتی کمیٹیوں (بی سی) اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی مبینہ خُرد برُد پرایک ہزار سے زائد متاثرہ افراد نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے رجوع کر لیا۔
کراچی میں کمیٹی اسکینڈل کی مرکزی کردار خاتون نے نے اپناگھرچھوڑدیا اور فون بھی بند کردیا ہے۔
خاتون نے پیغام میں کہا ہے کہ غنڈہ عناصر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، حفاظت کیلئے گھرتبدیل کیا۔
دوسری جانب ایک ہزار سے زائد متاثرہ افراد نے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ہے اور ایک متاثرہ خاتون نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رقم سے محروم کئی افراد نے ایف آئی اے کو درخواستیں جمع کرادیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ادائیگیوں کی تفصیلات اورشواہدجلدایف آئی اےکودیں گے۔
خیال رہے کہ سدرا خلیل نامی خاتون پر شہریوں کی کمیٹیوں کی مد میں 24 کروڑ روپے فراڈ کا الزام ہے۔