08 دسمبر ، 2022
کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے تین اضلاع کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شریف خان کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شکیل احمد کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر فرقان اطیب کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نام گزشتہ روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فائنل کیےگئے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا نام بھی آج متوقع ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے طے کردہ نام کی منظوری دی جائے گی۔