ایسی کھانسی ہوئی کہ کھانس،کھانس کر خاتون کی پسلیاں ٹوٹ گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں مصالحے دار کھانا کھانے کے بعد خاتون کو ایسی کھانسی ہوئی کہ کھانس ،کھانس کر اس کی پسلیاں ہی ٹوٹ گئیں۔

اگر آپ نے کبھی کوئی چٹپٹی چیز کھائی ہے، تو آپ کو پہلے ہی معلوم ہوگا کہ اسے کھانے سے کھانسی ہو سکتی ہے لیکن آپ  نے پہلے یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ شدید کھانسی کی وجہ سےکسی کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہوں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی ایک  پتلی خاتون کی کمزور پٹھوں کی وجہ سے  مصالحے دار کھانا کھانے کے باعث کھانسی کے دوران چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ 

 خاتون نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ میں کھانا کھا رہی تھی اس دوران مجھے کھانسی شروع ہو گئی،کھانسی کے دوران مجھے اپنے سینے میں کھیچاؤ محسوس ہوا اور اس کے بعد فوراً درد ہونے لگا۔

خاتون نے کہا کہ پہلے میں نے سوچا کہ یہ فالج ہے لیکن مجھے امید نہیں تھی کہ اس سے اتنی بری طرح تکلیف ہوگی کہ میں چل بھی نہیں پارہی تھی۔تاہم بڑی مشکل سے مجھے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی اسکین سے پتہ چلا کہ میری چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کی کھانسی کے بارے میں سننے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے اور مزید ٹیسٹ کروائے ، جس کے بعد ایک چھاتی کے سرجن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ  خاتون کے کمزور پٹھوں کی وجہ سے کھانسنے کے دوران اس کی پسلیاں ٹوٹیں۔

خاتون کا وزن 57 کلو گرام ہے ،ڈاکٹڑوں نے خاتون کا علاج کرتے ہوئے اسے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

خاتون نے کہا کہ مجھے پٹھوں کی مضبوطی کے لیے اپنا تھوڑا وزن بڑھا نا ہوگا۔