کھیل
Time 11 دسمبر ، 2022

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام خواتین کا کرکٹ میچ

فوٹو جیو نیوز
فوٹو جیو نیوز

کراچی پریس کلب کی جانب سے خواتین ممبران کے لیے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین صحافیوں کی دو ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

کراچی پریس کلب کی جانب سے روز مرہ معمولات سے ہٹ کر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے خواتین کا کرکٹ میچ رکھا گیا جس میں خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کرکٹ میچ دو ٹیموں وارئیر اور فائیٹرز کے درمیان ہوا۔ 

فوٹو جیو نیوز
فوٹو جیو نیوز

فائیٹرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا،  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وارئیرز کی جانب سے 6 اوورز میں 48 رنز اسکور کیے گئے۔

 دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی گئی اور فلیڈنگ اور بولنگ میں بھی خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، آخر میں کھیل کا میدان فائیٹرز کی ٹیم نے مارا اور ٹرافی اپنے نام کی۔

فوٹو جیو نیوز
فوٹو جیو نیوز

کرکٹ میچ کے انعقاد میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری رضوان بھٹی اور  چیف آرگنائزر  عباد اللہ خان نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بھرپور سپورٹ کیا اور مستقبل میں بھی خواتین کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں :