Time 11 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ پر تقریب، اہلیہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

گزشتہ برس انتقال کرنے والے اداکار  یوسف خان عرف دلیپ کمار کو  خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

100 ویں سالگرہ کے موقع پر لیجنڈ اداکار اور سب کے دلوں پر راج کرنے والے دلیپ کمارکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ممبئی میں تقریب سجائی گئی۔

اس موقع پر لیجنڈ اداکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اپنے شوہر کا فلمی پوسٹر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں، تقریب میں سائرہ بانو نے اپنے انداز میں خود بھی شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے  لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 7 جولائی 2021 میں بھارتی شہر ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید خبریں :