12 دسمبر ، 2022
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پشاور میں انعقاد سے متعلق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے بیان پر عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاج کیا ہے۔
اے این پی کی رہنما ثمر بلور نے کہاکہ رمیز راجہ کا پشاور سے متعلق بیان غلط اور تکلیف دہ ہے، پشاور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے پشاور میں بین الاقوامی میچز زیرغور نہیں، حکومت سے سوال ہے کہ پھر 2 بڑے اسٹیڈیمز پر خرچہ کیوں کیا جارہا ہے؟
خیال رہے کہ رمیز راجہ نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ خوفزدہ ہیں کہ پشاور اب بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ریڈ فلیگ زون ہے۔