07 دسمبر ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط فیصلوں کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے ، اگر آئندہ عام انتخابات میں نئی حکومت کو دو تہائی اکثریت نہ ملی تو پھر اقتدار کی بندر بانٹ کا کھیل شروع ہو جائے گا۔مسلم لیگ ن کے میڈیا سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم نے حالیہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کرپشن اور عوام دشمن پالیسی کو مسترد کر دیا ہے، مسلم لیگ ن کی بھرپور کامیابی نے ثابت کر دیا کہ اس نے عوام کی خدمت کی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مستقبل میں مضبوط حکومت کے قیام کے لیے نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت دلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں تا کہ ان کی حکومت مضبوط فیصلے کر سکے۔