پاکستان
16 جنوری ، 2012

پشاور اسلام آباد موٹروے صوابی انٹرچینج تک بند

پشاور اسلام آباد موٹروے صوابی انٹرچینج تک بند

اسلام آباد … موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہراور گردونواح میں شدید دھند کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے کو صوابی انٹرچینج تک بند کردی گئی ہے،موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور سے صوابی انٹرچینج تک دھند کے باعث حد نظر صفر ہوگئی ہے،جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورکے نواحی علاقوں میں صبح دس بجے تک دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ شدید دھند کے باعث موٹروے کے ذریعے اسلام آبادجانے والوں کو ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جارہا ہے اس طرح پشاورکے اندرون شہر،کوہاٹ روڈ، صدر اور دیگر علاقوں بھی اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔

مزید خبریں :