14 دسمبر ، 2022
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ حکومت کے طیارے میں بلوچستان سے لائے جانےکی تردیدکردی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو لانے میں سندھ حکومت کا طیارہ اور نہ ہی پیسا استعمال ہوا، ظلم کسی پر نہیں ہونا چاہیے،لیکن قانون کا اپنا راستہ ہے، جب پرچہ کٹتا ہے تو گرفتاری ہوتی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی بات نہ کریں، سیاسی مقاصد کے لیے اسمبلیاں توڑنا مناسب نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں گیس بحران شدید ہو گیا ہے، صنعتیں بند ہونے سے لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، مشکل معاشی صورت حال ہے سب مل کر ساتھ دیں۔