کاروبار
Time 15 دسمبر ، 2022

ایف پی سی سی آئی کا لاہور میں رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پر اتفاق

اسموگ سنجیدہ ایشو ہے، قوم کو اسے سمجھنا ہو گا، ملک بھر میں اس فیصلے پر عمل کرایا جانا چاہیے اور تاجر برادری اس پر عمل کرے گی: صدر ایف پی سی سی آئی/ فائل فوٹو
اسموگ سنجیدہ ایشو ہے، قوم کو اسے سمجھنا ہو گا، ملک بھر میں اس فیصلے پر عمل کرایا جانا چاہیے اور تاجر برادری اس پر عمل کرے گی: صدر ایف پی سی سی آئی/ فائل فوٹو

لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے بھی لاہور  میں مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے پر اتفاق کرلیا۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے اپنے بیان میں  کہا کہ کاروباری مراکز 10 بجے بند کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا احسن فیصلہ ہے جس پر پابندی سے عمل کریں گے۔

عرفان اقبال نے کہا کہ اسموگ سنجیدہ ایشو ہے، قوم کو اسے سمجھنا ہو گا، ملک بھرمیں اس فیصلے پر عمل کرایا جانا چاہیے اور تاجر برادری اس پر عمل کرے گی۔