08 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے رہ نما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج اور سیاسی جماعتوں سمیت کوئی بھی بھارت کے خلاف نہیں۔معیشت ، توانائی ، تعلیم اور انتہا پسندی پر تمام جماعتوں کا 10 سال کے لیے اتفاق ہونا چاہیے۔ اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی صدی ہے، سارک ممالک میں قابل ذکر معاشی طاقت ہے ، خطے کے ممالک میں افغانستان کے امن اور ترقی کے لیے تعاون ہونا چاہیے ، یورپین پارلیمنٹ ہو سکتی ہے تو ایشیاکی پارلیمنٹ کیوں نہیں ہو سکتی ، مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج چیف جسٹس افتخار محمد چودھری صدر اور آرمی چیف سے زیادہ طاقت ور ہیں۔