08 دسمبر ، 2012
کراچی…اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کرپشن ہونے کے بعد نیب کے پاس جاتے ہیں لیکن ہمیں اس کی روک تھام کیلئے پہلے سے حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔کراچی کے ایک ہوٹل میں نیب سندھ کی جانب سے کرپشن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا احساس ہے، اب انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن ہونے کے بعد نیب کے پاس جاتے ہیں لیکن ہمیں اس سے پہلے ہی اس کے سدباب کیلئے سرجوڑ کر حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔ اِس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ واجد علی خان درانی نے کہا کہ ملک میں میں اچھی حکمرانی کی کمی ہے اور کرپشن معمول بن چکی ہے، کرپشن سے جمہوریت کمزور، معیشت کو نقصان اور غربت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیب کرپشن کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ سیمینار سے ریٹائرڈ جسٹس ناصر اسلم زاہد، بیرسٹر جہازیب اعوان اور ماہر معاشیات اسد سعید نے بھی خطاب کیا۔