Time 21 دسمبر ، 2022
دنیا

بھارت کا ملک میں آنیوالے غیر ملکی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائک
فوٹو: فائک

چین امریکا اور دیگر ممالک میں بڑھتے کورونا کیسز کے بعد بھارت نے ملک میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے  ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ ٹیسٹ شک ہونے کی بنا پر کسی بھی مسافر کا کیا جاسکے گا، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے پورے ملک میں نگرانی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

بھارتی حکام نے عوام کو مجمع کی جگہوں پر ماسک پہننے اور کورونا ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ  چین میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :