پاکستان
Time 23 دسمبر ، 2022

بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

دنوں سکیورٹی فورسز نے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں عملے کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا— فوٹو:فائل
دنوں سکیورٹی فورسز نے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں عملے کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا— فوٹو:فائل

بنوں  میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کمپاؤنڈ میں مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں مارے گئے 14دہشتگردوں کا تعلق بنوں اور ڈومیل سے ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 4دہشتگردوں کا تعلق شمالی وزیرستان اور 6 کا تعلق لکی مروت سےہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز نے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں عملے کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔

آپریشن میں 25 دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار اور 7 نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

مزید خبریں :