دنیا
Time 23 دسمبر ، 2022

بھارت میں مقامی طور پر تیارکردہ کورونا کی نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 بھارت میں مقامی طوپر تیارکردہ کوروناکی نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی، ویکسین کورونا بوسٹر ڈوز پروگرام میں شامل کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیزل ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے استعمال کی جاسکے گی اور ابھی نجی مراکز میں مہیا ہوگی۔

بھارتی وزیرصحت کا کہنا ہے اب تک کے رجحان کے مطابق کووڈ چین، کوریا، برازیل سے پھیلنا شروع ہوتا ہے، پھر جنوبی ایشیا میں آتا ہے۔

انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا ختم نہیں ہوئی، محتاط رہنا ہوگا،کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی بہت زیادہ متعدی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر ملک میں کورونا وائرس کے10 ویرینٹس موجود ہیں، جس کے باعث بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کو کووڈ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

22 دسمبر سے بیرون ملک سے بھارت پہنچنے والے مسافروں کےکورونا ٹیسٹ شروع کردیے گئے ہیں، یہ پابندی پہلے ختم کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :