Time 24 دسمبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

امریکی شہری نے 'چھٹی حِس 'کی مدد سے کروڑوں روپے کی 6 لاٹریاں جیت لیں

فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی 

یہ بات تو آپ نے سنی ہی ہوگی کہ ' دینے والا جب بھی دیتا ہے، چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے'، ایک امریکی شخص نے اس بات کو  سچ ثابت کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی شہری نے 'چھٹی حِس 'کا استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی 6 لاٹریاں ایک ساتھ جیت لیں۔

رپورٹس  میں بتایا گیا ہے کہ ایک عمر دراز امریکی شہری ریمنڈ رابرٹس ریاست  Massachusetts میں دسمبر کی ٹھنڈی صبح ایک شراب خانے میں گئے اور انہوں نے وہی کیا جو وہ گزشتہ 20 سال سے کرتے  آرہے تھے  مطلب کہ لاٹری لی۔ 

پر اس بار ان کی چھٹی حس نے انہیں کہا کہ ایک نہیں انہیں ایک ہی ہندسوں والے چھ لاٹری ٹکٹ لینے چاہیے تو رابرٹس نے ایسا ہی کیا اور ایک جیسے نمبروں والے  6 ٹکٹ خرید لیے۔

رپورٹس کے مطابق رابرٹس نے لاٹری کے لیے جن ہندسوں کا انتخاب کیا تھا وہ اصل میں سالگرہ اور انیورسریوں کی تاریخوں کا مجموعہ تھا۔ 

پھر قسمت کا جادو چلا اور ایسا چلا کے بیٹھے بٹھائے رابرٹس اپنی چھٹی حس کی مدد سے چھ کی چھ لاٹری ٹکٹ جیت گئے۔

رپورٹس کے مطابق رابرٹس نے  ہر ٹکٹ پر تین لاکھ 90 ہزار ڈالر(8 کروڑ 79 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی انعامی رقم جیتی، انہوں  نے پانچ ٹکٹ تو کیش کروا لیے اور یوں ان کے اکاؤنٹ میں  مجموعی طور پر تقریباً 20 لاکھ ڈالر( 45 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) آگئے۔

رابرٹس نے چھٹی ٹکٹ کیش نہیں کروائی بلکہ تین لاکھ 90 ہزار کی یہ رقم ایسی اسکیم میں انویسٹ کی جس کے تحت انہیں اگلے 20 سال تک ہر سال 25 ہزار ڈالر زملتے رہیں گے۔

جب رابرٹس سے پوچھا گیا کہ وہ اتنی بڑی انعامی رقم کا کیا کریں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے موٹر سائیکل خریدیں گے۔

مزید خبریں :