Time 28 دسمبر ، 2022
پاکستان

کراچی پولیس کی موبائل یا ڈرائیونگ اسکول کی گاڑی ؟ خاتون کو ڈرائیونگ سکھانے کی ویڈیو سامنے آگئی

شہر قائد میں جہاں جرائم پر قابو پانے کے لیے وسائل پر عدم فراہمی کا رونا رویا جاتا ہے وہی پولیس موبائل ڈرائیونگ سکھانے کیلئے استعمال ہونے لگی ہیں۔

کراچی میں پولیس موبائل گاڑی سے  خاتون کو ڈرائیونگ سکھانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پولیس موبائل ایک گھنٹے سے زائد وقت تک چکر لگاتی رہی، پولیس موبائل نمبر ایس پی ایس 515 میں دیگر خواتین بھی بیٹھی تھیں جبکہ خاتون گاڑی سیکھ رہی تھی  پولیس موبائل میں  ڈرائیونگ انسٹرکٹر پولیس موبائل کی مسافر سیٹ پر بیٹھا مدد کرتا رہا۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس موبائل نمبر ایس پی ایس 515 سے خاتون کو گاڑی ریورس کرنا بھی سکھایا گیا،  اور ٹریننگ سیکشن مکمل ہوا تو خاتون گاڑی سے اتر کر پیسنجر سیٹ پر بیٹھ گئی۔ 

ویڈیو کے مطابق پولیس موبائل نمبر ایس پی ایس 515 کی ڈرائیونگ سیٹ انسٹرکٹر مرد ڈرائیور نے سنبھالی اور  نشست کے تبادلے کے دوران خاتون ڈرائیور لباس سے پولیس اہلکار معلوم ہوئی۔

سیکھنے والی  اگرچہ پولیس ملازم بھی ہو تو سرکاری وسائل کا اس طرح استعمال سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

مزید خبریں :