Time 28 دسمبر ، 2022
پاکستان

کراچی: حسین آباد میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔— فوٹو: فائل
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔— فوٹو: فائل

کراچی وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا حسین آباد میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

واقعہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد بلاک 3 میں پیش آیا۔ جاں بحق شخص کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے لندن گروپ سے تھا اور اس کی شناخت 50 سالہ شہزاد عرف سونی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں فہیم عرف باجرا نامی شہری زخمی بھی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سینٹرل معروف عثمان کے مطابق مقتول حسین آباد میں اپنے دوست کی دکان پر آیا کرتا تھا، حسب معمول وہ بدھ کی شام دکان پر بیٹھا تھا کہ پیدل آئے دو ملزمان نے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی۔

مزید خبریں :