29 دسمبر ، 2022
کراچی: گلشن اقبال میں تھانے کے سامنے ہوٹل پر بیٹھے 20 سے زائد افراد کو کلاشنکوف دکھاکر لوٹنے کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان ہوٹل پر آتے ہیں جن میں سے ایک ملزم کے پاس کلاشنکوف ہے جب کہ دوسرا ملزم لوگوں سے نقد رقم، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء جمع کرتا ہے، واردات کے بعد کلاشنکوف پکڑے ملزمان باآسانی فررا ہوجاتے ہیں۔