Time 29 دسمبر ، 2022
پاکستان

سرکاری ہیلی کاپٹر نہ دینے کا معاملہ، گورنر پختونخوا نے بھی اہم اعلان کر دیا

گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔
گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پشاور: سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

گورنر کے پی غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں نہیں اتر سکے گا، وزیراعلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کے لیے وزیراعلی اپنے گھر میں بندوبست کریں۔

حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈ نگ کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید خبریں :