Time 25 دسمبر ، 2022
پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا گورنر کو ڈی آئی خان کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹردینے سے انکار

صوبائی حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کرمعذرت کرلی: دستاویز— فوٹو:فائل
صوبائی حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کرمعذرت کرلی: دستاویز— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے گورنر غلام علی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کردیا۔

دستاویز کے مطابق گورنرکےپی نے وزیراعظم کے ڈی آئی خان میں استقبال کیلئے صوبائی حکومت سےہیلی کاپٹرمانگا لیکن حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کرمعذرت کرلی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دوسرا ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے کسی بھی وقت ہنگامی دورے کے لیے رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے انکار کے بعد گورنر غلام علی بذریعہ سڑک ڈی آئی خان پہنچے۔

ذرائع کے مطابق کےپی حکومت دو مرتبہ پہلے بھی گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کرچکی ہے، کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹرگزشتہ کئی سال سے گورنر ہاؤس میں لینڈ کر رہا ہے، گورنر نے گورنر ہاؤس میں کےپی حکومت کے ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ سےانکار نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل گورنرکو دستخط کیلئے بھیجا گیا ہے۔

بل کے تحت 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :