Time 29 دسمبر ، 2022
پاکستان

ایم کیو ایم کے وفد کی گورنر سندھ کیساتھ ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر ہاؤس میں رات گئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

کراچی میں کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم کے عہدے داران اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس پی کے چیئرمین سمیت رہنماؤں کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار کی واپسی پر بھی بات چیت ہوئی، گورنر سندھ نے مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس پی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی واپسی سے متعلق رابطہ کمیٹی کے مزید اجلاس ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ کو ایک بار پھر ایم کیو ایم کی تشویش سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدوں میں تاخیر پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیاں درست نہ ہونے پر اور بلدیاتی قانون میں آرٹیکل 140 اے کے تحت ترمیم میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں :