Time 30 دسمبر ، 2022
پاکستان

ممبران کیساتھ نامناسب رویہ، یوٹیوبرز کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد

یوٹیوبرز پر پابندی پارلیمنٹرنز کے ساتھ نامناسب رویے کے پیش نظر لگائی گئی ہے/فوٹوفائل
یوٹیوبرز پر پابندی پارلیمنٹرنز کے ساتھ نامناسب رویے کے پیش نظر لگائی گئی ہے/فوٹوفائل

اسلام آباد:  ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ نامناسب رویے  پر  یوٹیوبرز کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبرز  پر پابندی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ نامناسب رویے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے شکایت کی تھی کہ بعض یوٹیوبرز نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر ان سے سوالات کیے اور مرضی کے جواب نہ ملنے پر غیرمناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر روبینہ خالد کی شکایت پر پارلیمینٹ ہاؤس میں  یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :