Time 30 دسمبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے عدالتی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل داخل نہ ہوسکی

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کل دائر ہونے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کل دائر ہونے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے عدالتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل داخل نہ ہوسکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں صرف انفارمیشن سینٹر کھلا تھا۔ ہائیکورٹ کے تمام دفاتر بند ہوگئے اور عدالتی عملہ روانہ ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل آج داخل نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کل دائر ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔

مزید خبریں :