دنیا
Time 31 دسمبر ، 2022

صرف حج و عمرہ کرنیوالے پاکستانی ہی آب زم زم لا سکتے ہیں: سعودی وزارت حج و عمرہ

وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔ فوٹو فائل
 وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔ فوٹو فائل

سعودی وزارت حج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صرف حج اور عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین ہی آب زم زم لا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک مرتبہ پھر تمام ائیرلائنوں جو پاکستان سے سعودی عرب آپریٹ کرتی ہیں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 

مراسلے کے مطابق تمام ائیرلائنوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے۔

مزید خبریں :