Time 31 دسمبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد پولیس میں چند سو آسامیوں پر بھرتی کیلئے 30 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

اس امتحان میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کو سلیکشن کے اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا/ فوٹو اسلام آباد پولیس
 اس امتحان میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کو سلیکشن کے اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا/ فوٹو اسلام آباد پولیس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس میں 1667 خالی آسامیوں پر  بھرتی کے لیے پاکستان بھر سے 30ہزار سے زائد مرد و خواتین امیدوار  پہنچ گئے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلیت جانچنے کے لیے تحریری امتحان اسلام آباد کے اسٹیڈیم میں منعقد کیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں اسٹیڈیم کو امیدواروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیسٹ میں لڑکیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ فوٹو اسلام آباد پولیس
ٹیسٹ میں لڑکیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ فوٹو اسلام آباد پولیس

 ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی پی او ہیڈ کوارٹرز، سی پی او سکیورٹی، سی پی او سیف سٹی، سی پی او ٹریننگ و لاء اینڈ آرڈر، سی پی او آپریشنز نے اس بھرتی کے تمام عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امتحانات کے تمام مراحل کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

 واضح رہے کہ اس امتحان میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کو سلیکشن کے اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا۔

مزید خبریں :