20 فروری ، 2012
لاہور … پی سی بی ، ای سی بی اور آئی سی سی نے مشترکہ اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاکستانی اسپنر دانش کنیریا کو پاکستان سے کھیلنے کی کلیئرنس نہیں دی گئی۔ دانش کنیریا کے معاملے پر پی سی بی ، آئی سی سی اور ای سی بی نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لیگ اسپنر کو پاکستان سے کھیلنے کی کلیئرنس نہیں دی گئی ہے ۔ جبکہ پی سی بی نے کہا ہے کہ دانش کنیریا اپنے بیان سے متعلق اینٹی گریٹی کمیٹی کے سامنے وضاحت پیش کریں۔