01 جنوری ، 2023
سابق وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق بیان دیا ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہیں، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھر سے باہر صرف پاگل خانوں اور لنگر خانوں میں جاتی تھیں، بشریٰ بی بی کوئی مریم نواز تو نہیں جو بناؤ سنگھار کرے، مریم نواز کی سرجری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ذلفی بخاری کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ گھڑیوں کی فروخت سے متعلق کہہ رہی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیوز سامنے آئی ہیں۔