21 فروری ، 2012
لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور خواتین کھلاڑیوں کی مراعات میں اضافے کا اعلان کردیا ہے دوسری جانب سابق کپتان محمد ثقلین نے ٹیم کے انتخاب پر فیڈریشن پر شدید تنقید کی ہے۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور خواتین کھلاڑیوں کی مراعات میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈیلی الاوٴنس بڑھانے اوربونس دینے کا مقصد کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ فیڈریشن ٹیم کا انتخاب پسند و ناپسند پر کر رہی ہے، کپتان محمد عمران کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک اولمپکس کیلئے ٹیمیں بنارہے ہیں جبکہ پی ایچ ایف اپنی ٹیم توڑرہی ہے۔