پاکستان
10 دسمبر ، 2012

لاہور:باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے کے کیس کی سماعت

لاہور:باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے کے کیس کی سماعت

لاہور…لاہورہائی کورٹ میں بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کمپنی مالک کوگرفتارنہ کرنے پر سخت برہمی کااظہارکیا،اورایف آئی اے حکام سے کہا کہ” لگتا ہے آپ لوگوں کو ٹائیاں اُترواکرجیل بھجوانا پڑے گا“۔لاہورہائی کورٹ میں بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مظاہر نقوی نے کمپنی مالک عاصم ملک کوگرفتارنہ کرنے کا سخت نوٹس لیااوربرہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹرایف آئی اے سمیت دیگراہلکاروں سے کہا،لگتا ہے آپ لوگوں کی ٹائیاں اُترواکرجیل بھجواناپڑے گا۔عدالت نے کمنٹس دیئے کہ آپ لوگوں نے عدالتوں کوتماشا بنارکھاہے اور عدالتوں کاصرف ایک رْخ دیکھاہے،عدالت نے حکم دیاکہ تمام درخواستوں پر مقدمات درج کرکے چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں،عدالت نے مزیدکارروائی 12دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :