Time 03 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی: سستا سرکاری آٹا بیچنے والے بھی ڈکیتوں سے نہ بچ سکے، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے آٹا بیچنے والوں سے مبینہ طور پر لوٹ مار کی: پولیس/ فائل فوٹو
واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے آٹا بیچنے والوں سے مبینہ طور پر لوٹ مار کی: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: ملیر نیشنل ہائی وے پر سرکاری نرخوں پر سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی  ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے آٹا بیچنے والوں سے مبینہ طور پر لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے 2  افراد دین محمد  اور حسنین زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :